۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

حوزہ/ مقدس دفاع کا ہفتہ، عالی مقام شہیدوں کے نام اور ان کی یاد سے مزین ہے۔ ان کی اور دیگر ایثار گروں کی مخلصانہ قربانی نے ایرانی قوم کو جیت کا تحفہ دیا اور ان کے پاکیزہ خون نے تاریخ کی پیشانی پر اسلامی جمہوریہ کی حقانیت کو ثبت کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مقدس دفاع کے شہیدوں اور ایثار گروں (1) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام، جو شہید فاؤنڈیشن اور ایثار گروں کے امور میں رہبر انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام شکری نے جمعرات کو، تہران کے بہشت زہرا قبرستان کے گلزار شہداء نامی حصے میں پڑھ کر سنایا، مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مقدس دفاع کا ہفتہ، عالی مقام شہیدوں کے نام اور ان کی یاد سے مزین ہے۔ ان کی اور دیگر ایثار گروں کی مخلصانہ قربانی نے ایرانی قوم کو جیت کا تحفہ دیا اور ان کے پاکیزہ خون نے تاریخ کی پیشانی پر اسلامی جمہوریہ کی حقانیت کو ثبت کر دیا۔
یہ ایثار کے ان نمونوں کا عظیم درس ہے؛ جہاں بھی مخلصانہ کوشش ہوگي، وہاں فتح اور سربلندی بھی ہوگي۔ ایرانی قوم ان شاء اللہ اس گرانقدر یادگار کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔
خدا کا سلام ہو، شہیدوں پر، شہداء کے اہل خانہ پر، تمام ایثار گروں پر اور ان کے پیشوا امام روح اللہ (خمینی) پر۔
سید علی خامنہ ای
23 ستمبر 2021

(1) مسلط کردہ جنگ کے دوران جنگ میں اپنے اعضائے جسمانی کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اور رضا کار۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .